ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ہیرو فیصلہ کرتا ہے کہ اسے کس ہیروئین کے ساتھ کام کرنا ہے، اسی لیے انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کم کام کیا ہے۔شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ نے 1998 کی فلم دل سے میں اکٹھے کام کیا۔ ہدایتکار مانی رتنم کی اس فلم کی آج 26ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، فلم میں منیشا کوئرالہ نے ہیروئین کا رول ادا کیا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ اسکے بعد سے اب تک کسی فلم میں کام نہ کرنے کے حوالے سے جب ایک انٹرویو کے دوران منیشا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ اس فلم انڈسٹری میں ہیرو فیصلہ کرتے ہیں کہ انہیں کس کے ساتھ کام کرنا ہے۔تاہم انہوں نے بھی کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ ایک غیر معروف فلم گڈو میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ہیروئین یہ فیصلہ نہیں کرتیں کہ ہیرو کون ہوگا۔نیپال سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ منیشا نے یہ کہہ کر اشارہ دیا کہ دوبارہ کام نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ کی چوائس کا مسئلہ ہے۔ منیشا نے مانی رتنم کی فلموں دل سے، 1995 کی تامل فلم بمبئی جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی خاموشی اور ہیرا منڈی کو اپنی پسندیدہ فلمیں قرار دیا اور کہا کہ وہ ان فلموں میں اپنی پرفارمنس کو بہترین سمجھتی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...