اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کوئٹہ موسی خیل کے قریب دہشتگردوں کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگرد وں اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کیواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعے میں ملوث دہشتگرد وں اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...