بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے، وفاقی وزیر توانائی

0
35

ملتان (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔اویس لغاری نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنیکیلییاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کی یجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائیگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔اویس لغاری نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔وفاقی وزیر توانانی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔