ٹوکیو(این این آئی) طاقتور سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان نے جزیرہ کیوشو میں تباہی مچا دی۔سمندری طوفان کی تیز اور طوفانی ہواؤں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اْڑا دیں جبکہ درخت بھی تیز ہواؤں کے سامنے ٹہر نہ سکے۔حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفان کے باعث جزیرے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں میں کمی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق جزیرے میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت جمعے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...