ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی، اداکار کے مداح جلد ہی انہیں فلم میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔بھارتٰی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ساؤتھ کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کاناگاراج کے درمیان رجنی کانت کی فلم ‘کولی’ میں ایک ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوکیش کاناگاراج کی پروڈکیشن کے بینر تلے بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم ‘کولی’ میں ایک کیمیو اور ایک علیحدہ فلم کریں گے، جس کے لیے دونوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق عامر خان اور لوکیش کاناگاراج کا تعاون بھارتی سینما میں ایک اہم لمحہ بن سکتا ہے اس کے علاوہ ساؤتھ کے لیجینڈ اداکار راجنی کانت اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا جبکہ لوکیش کاناگاراج اس وقت ‘کولی’ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں، جس میں راجنی کانت کے ساتھ شروتی ہاسن اور ستیہ راج بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...