پیرس (این این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔فرانس کی عدالت نے ٹیلی گرام کے بانی کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔واضح رہے کہ الزامات ثابت ہونے پر پاؤل دورو کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاؤل کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو 12 الزامات کے تحت 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...