کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) بننے کا فائدہ کرکٹ کو ہونا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنے آپ سے نکلیں اور ملک کے لئے کھیلیں ہوم گراؤنڈ کا دباؤ ہمیشہ ہی ہوتا ہے ، کھلاڑی دباؤ برداشت نہیں کرسکتے تو پھر ان کا کیا فائدہ ہے، ہمارے کھلاڑی گرتے ہیں تو گرتے ہی چلے جاتے ہیں ، کھلاڑیوں کو اپنے مورال کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وقت کامیابیاں حاصل کیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی تھی ، اس دوران ہم نے ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا اور ٹیسٹ چیمپئن بنے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ دس سال کے دوران ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی ہماری تباہی کی ذمہ دار ہے ، مجھے نہیں معلوم چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک میں ٹیلنٹ نہ ہونے کی بات کیوں کی ، ہمارے پاس اسٹار کھلاڑی اور ڈومیسٹک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، کلب کرکٹ ہی اسٹریکچر کو مضبوط کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے شاہ کے چیئرمین آئی سی سی بننے کا فائدہ کرکٹ کو ہونا چاہیے اور انہیں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین آئی سی سی کے اچھے اقدامات سے بھارت پاکستان آسکتا ہے اور اسی طرح پاکستان بھی بھارت کا دورہ کرسکتا ہے۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...