اسلام آباد(این این آئی)ڈنمارک نے پاکستان کے باکسر محمد وسیم کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔ دو بار ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت چاندی کا تمغہ جیتنے والے محمد وسیم کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں ہونی ہے۔محمد وسیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ دو بار ورلڈ چیمپین رہ چکے ہیں اور ویزا یہ کہتے ہوئے نہیں دیا جارہا کہ اس بات کا ڈر ہے کہ وہ یورپ پہنچ کر غائب ہوجائیں گے۔محمد وسیم نے بتایا کہ میں دنیا بھر میں گھومتا رہا ہوں اور لندن میں اپنے ٹرینر کی ہدایات کے تحت ٹریننگ کی ہے۔ مجھے ورلڈ فائٹ کے لیے تیاری کے سلسلے میں پہلے سے مالٹا پہنچنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈنمارک کے سفارت خانے نے محمد وسیم کا پاسپورٹ 40 دن اپنے پاس رکھنے کے بعد ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کیا۔محمد وسیم کو ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کے تحت بینٹم ویٹر ٹائٹل کے لیے جنوبی افریقا کے سابیلو گیبنیانا سے مقابلہ کرنا ہے۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اْنہیں امید ہے کہ وہ سابیلو گیبنیانا کو شکست دیں گے۔ یہ ورلڈ فائٹ بہت اہم ہے۔ اس اہم موقع کو کسی طور ضائع نہیں ہونا چاہیے۔محمد وسیم نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے استدعا کی ہے کہ اس معاملے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ویزا دلوائیں۔محمد وسیم 20 اگست 1987 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ باکسنگ کی دنیا میں انہیں فالکن کی عرفیت سے پہچانا جاتا ہے۔ وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت دو بار سلور چیمپین فلائی ویٹ ٹائٹل جیتا ہے۔
مقبول خبریں
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...