جارجیا(این این آئی) امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کیا اور کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطین حامی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اورفلسطین کوآزاد کرو کے نعرے لگائے، کملا ہیرس کو خطاب روکنا پڑا اور مظاہرین سے نعرے بند کرنے کی اپیل کی۔نائب صدر کاملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کاملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔نائب صدر کو پینتالیس اور ٹرمپ کو اکتالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل۔ وال اسٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...