کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ کی ساتھی آرٹسٹ حسن رضوی کے ساتھ تامل گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل شیخ اور حسن رضوی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں تامل گانے ‘آس کوڑا’ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے ڈانس کو ‘دیسی’ لکھا جبکہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں مومل شیخ اور حسن رضوی گھر کی چھت پر رقص کررہے ہیں۔شوبز شخصیات نے مومل شیخ اور حسن رضوی کے انداز کی بھی تعریفیں کیں لیکن صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسی طرح کچھ صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے ہندووں اور پاکستان کے مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں۔کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ مومل شیخ نے ڈانس اچھا کیا ہے لیکن انہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...