راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی ، پوری ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہوگئی بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے دس رنز بنالئے ،مہمان ٹیم کو برتری ختم کر نے کیلئے 264رنزدرکار ہیں،بنگلہ دیش کے بیٹر شادمان اسلام چھ اور ذاکر حسن بغیر کسی سکور کے وکٹ پر موجود ہیں ،پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلا دن بارش کی نذر ہواتاہم دوسرے روز پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اسے پہلا نقصان صفر پر ہی اٹھانا پڑ گیا جب عبداللّٰہ شفیق کو تسکین احمد نے چلتا کیا۔دوسری وکٹ پر کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز جوڑے، اس مجموعے پر شان مسعود 57 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے جو 58 رنز کی اننگز کھیل کر 123 کے مجموعے پر اسٹمپ ہوئے، انہیں بھی مہدی حسن نے آؤٹ کیا۔ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 151 رنز اور پانچویں وکٹ 179 رنز پر گری۔ اس مرتبہ آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں 16 رنز بنانے والے سعود شکیل اور 31 رنز بنانے والے بابر اعظم تھے۔گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 29 رنز کی مہمان ٹھہرے۔ انہیں ناہید رانا نے کیچ آؤٹ کیا۔ بعد ازاں سلمان علی آغا نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل 274 رنز تک پہنچایا۔ سلمان 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ انکے ہمراہ بیٹنگ کرتے ہوئے خرم شہزاد نے 12، محمد علی نے 2 جبکہ ابرار احمد نے 9 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب مہدی حسن مرزا نے 5 وکٹیں لیں، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک ایک آؤٹ کیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے میر حمزہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں موسم صاف ہو گیا اور گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی۔راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیش گوئی نہیں ۔گراؤنڈز مین نے گزشتہ روز ہی بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
لاہور آؤ، ہم انتظار کریں گے،وفاقی وزرا کا علی امین گنڈا پور کے الٹی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران امیر مقام نے...
پی ٹی آئی بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے؟،مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی...
7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ...
اسحق ڈار سے (ن) لیگ برطانیہ کے وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور...
لندن (این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن...