اخلاقیات کے قانون پر چیخ و پکار، بات چیت کے لیے پرعزم ہیں ، افغان حکومت

0
58

کابل(این این آئی )طالبان حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ افغان حکام عالمی برادری سے بات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اس تناظر میں کہی گئی ہے جبکہ ایک نیا اخلاقی قانون حقوقِ نسواں پر کشیدگی پر مبنی بحث کا سبب بن گیا ہے۔اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ یہ قانون جس میں خواتین کو مکمل پردہ کرنے اور سرِعام بآوازِ بلند نہ بولنے کا تقاضہ کیا گیا ہے – غیر ملکی اقوام اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاملات کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے تبصروں کا جواب دے رہے تھے جس میں طالبان حکام سے بات جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ قبل ازیں افغانستان کی وزارتِ اخلاقیات نے کہا تھا کہ وہ مذکورہ قانون پر تنقید پر ملک میں اقوامِ متحدہ کے مشن یوناما کے ساتھ مزید تعاون نہیں کرے گی۔