فلسطین میں فراہمی صحت کی کوششوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عالمی ادرہ صحت

0
59

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا ہے کہ فلسطین میں صحت کی دیکھ بھال اور بنیادی سامان کی فراہمی کے لیے کوششوں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک مکالمے کے تناظر میں حنان بلخی نے وضاحت کی کہ عالمی ادارہ صحت تنظیم کے ملازمین اور اقوام متحدہ کے دیگر ملازمین کو نشانہ بنائے جانے اور حملوں کے باوجود ہر قسم کی مدد اور ریلیف فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے زیادہ تر ملازمین نے غزہ کی پٹی میں جان بچانے اور زخمیوں کے علاج میں اپنا فرض ادا کرتے رہنے کا انتخاب کیا اور کہا ہے یہی حال ہمارے دفاتر اور خطے کے دیگر ممالک میں کام کرنے والے کارکنوں کا ہے جو صحت کی خرابی کا شکار ہیں۔ ہنگامی حالات، تنازعات اور قدرتی آفات خطے کے نصف سے زیادہ ملکوں کو متاثر کر رہے ہیں۔حنان بلخی نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حال ہی میں رفح راہ داری کا دورہ کیا تھا تاکہ وہاں کی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے اور تنظیم کی طرف سے تیار کردہ طبی سامان اور ٹرکوں کے سیکٹر میں پہنچنے کے طریقوں اور انہیں تقسیم کرنے کے طریقوں کے بارے میں جانا جا سکے۔