اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسمبلی کئی بارپی ٹی آئی کے بانی کو مذاکرات کی پیش کش کی، میثاق معیشت کی تجویز دی لیکن انہوں نے یا ان کے کسی رہنما نے جواب تک نہیں دیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی رعونت کے ساتھ اپوزیشن کی طرف پشت کرکے بیٹھے رہے کیونکہ ان دنوں عمران خان کا اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور اس وقت آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید کے ساتھ عشق جوان تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب باحیثیت وزیراعظم شہباز شریف نے پھر مذاکرات اور میثاق معیشت کی قومی اسمبلی کے فلور پر دعوت دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پر گئے اور قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سے حال احوال کیا، کیا کوئی مثبت جواب ملا ؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش پر اصرار کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کی مخالفت کی تھی، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس کے بعد صحافی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...