لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری جیسے عوامل کی موجودگی سے انکار کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین ساتھی اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔دوران انٹرویو انہوں نے بیشتر فنکاروں کی جانب سے کام نہ ملنے یا پھر لیڈ رول نہ ملنے کی شکایات کو بے سبب قرار دیا۔سونیا حسین نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے تعلقات کا ہونا ضروری نہیں یہ سب بہانے ہیں آپ کو اپنا کام آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ضرور ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری جیسی کوئی چیز ہے یا پھر صرف گورے رنگ کو فوقیت دی جاتی ہے بلکہ جو کام کرنا جانتا ہے وہ اپنی جگہ اپنے کام کی بنیاد پر بنا سکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگ صرف بہانے بناتے ہیں کہ کام نہیں مل رہا، انڈسٹری میں اقربا پروری کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے یا پھر صرف گورے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔سونیا حسین نے اس بات پر زور دیا کہ محنت بالآخر رنگ لاتی ہے اور نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ بہانے بنانے سے گریز کریں اور سخت محنت پر توجہ دیں۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
لاہور آؤ، ہم انتظار کریں گے،وفاقی وزرا کا علی امین گنڈا پور کے الٹی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران امیر مقام نے...
پی ٹی آئی بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے؟،مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی...
7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ...
اسحق ڈار سے (ن) لیگ برطانیہ کے وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور...
لندن (این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن...