ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت، بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

0
50

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب ہے جس کا اندازہ ایک حالیہ تبصرے سے لگایا جا سکتا ہے۔بھارت کی معروف انٹرنیٹ شخصیت اور صحافی فریدون شہریار نے حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش ظاہر کی ہے، انہوں نے بالی ووڈ کے کئی سپر ہٹ اداکاروں کا انٹرویو کیا ہے۔فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اْن کے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تْم’ میں اْن کی اداکاری کی تعریف کی۔ساتھ ہی بھارتی صحافی نے ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ”میں نے آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے”۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار اْن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ڈرامے سرحد پار بھارت میں بھی بڑے ہی شوق سے دیکھے جاتے ہیں، اداکارہ کے نئے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تْم’ کو بھارت میں اس قدر مقبولیت مل رہی ہے۔