نائجیریا،گائوں پرعسکریت پسندوں کا حملہ ،81افراد ہلاک ، کئی لاپتا

0
59

ابوجا(این این آئی) نائجیریا کے شمالی مشرق علاقے میں عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے میں 81افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع ریاست یوبی کے مافا گائوں میں شدت پسند تنظیم کے حملے کے نتیجے میں کم از کم81افراد ہلاک ،متعدد زخمی اور کئی لا پتا ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق بندوقوں اور آر پی جی گرینیڈز سے لیس تقریباً 150دہشت گردوں نے مافا گائوں پر حملہ کیا، تمام مسلح افراد 50سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔یوبی اسٹیٹ میں پولیس کے ترجمان ڈنگس عبدالکریم نے کہا کہ بوکو حرام تنظیم کے لوگوں نے بازار میں فائرنگ کی جبکہ دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔ترجمان کے مطابق اس حملے میں بہت سے لوگوں کو قتل کیا، ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ گائوں کے متعدد لوگ ابھی تک لا پتا ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بھی موت کا شکار ہوچکے ہیں۔پولیس ترجمان عبدالکریم نے کہا کہ یہ حملہ مقامی چوکیداروں کے ہاتھوں بوکو حرام کے دو مشتبہ جنگجوں کی ہلاکت کا بظاہر بدلہ بھی ہوسکتا ہے۔