لاہور (این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور شہداء کے مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی۔عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات برائے کے پی بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت ثابت ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کے چرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کر کے آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئین، قانون، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں، نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہو چکے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمر ایوب نے خیبر پختون خوا کے حلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پر حکمِ امتناع کیوں لیا؟ اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...