اسپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت

0
67

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ملاقات میں اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شریک تھے جبکہ حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ اور خالد مگسی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔اس کے علاوہ ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی۔ملاقات میں بلوچستان کی صورتِ حال پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے استعفے پر اپوزیشن اور حکومتی وفد میں مشاورت ہوئی۔