اسلام آباد (این این آئی)وفاقی و زیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاہے کہ منکی پاکس وائرس کی مؤثر نگرانی کی جارہی ہے، صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبارٹریز منکی پاکس وائرس کی تصدیق کے لئے مکمل تیار ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی منکی پاکس پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کے بعد وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر منکی پاکس پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی سپیشل سیکرٹری ، ڈی جی ہیلتھ اور وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے کہاکہ منکی پاکس وائرس کی مؤثر نگرانی کی جارہی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں ،اب تک دنیا کے75 ممالک سے 16 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں منکی پاکس سے بچاؤ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں ۔عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی سطح پر لیبارٹریز منکی پاکس وائرس کی تصدیق کے لئے مکمل تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صحت مسلسل منکی پاکس سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے ۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...