بھارت میں لیجنڈ آف مولا جٹ 2 اکتوبرکو ریلیز ہوگی

0
55

لاہور(این این آئی)فواد خان اور ماہرہ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2اکتوبر کو ریلیز ہوگی، 10سال بعد بھارت میں ریلیز ہونے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی، 2016میں اڑی واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اب بھارتی پنجاب میں پاکستانی سپرہٹ فلم کو ریلیز کیا جارہا ہے۔فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بھارتی ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈی والا نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ وہ فلم کو پورے بھارت میں نہیں بلکہ صرف ریاست پنجاب میں ریلیز کر رہے ہیں، امید ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں غیر معمولی بزنس کر سکتی ہے۔ندیم منڈی والا نے کہا کہ یہ فلم ابھی تک کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہے، تاہم فلم دنیا بھرمیں اپنی ریلیز کے دو سال بعد بھارت میں ریلیز ہورہی ہے۔