لاہور(این این آئی)بابر اعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان وائٹ بال کی کپتانی کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا گیا۔قومی ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن ون ڈے میں بابر اعظم کو کپتان دیکھنا چاہتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کھلاڑیوں سے دوری اور بے قدری کی وجہ سے کپتانی برقرار نہیں رکھنا چاہتے تھے۔ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں، کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہو گیا تھا، میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...