بابر اعظم قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہوگئے

0
52

لاہور(این این آئی)پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا، میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔