انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی

0
19

ملتان (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی، انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کرنے کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔