تل ابیب (این این آئی)اسرائیل گزشتہ ہفتے کے ایرانی میزائل حملوں کے جواب کی تیاری کر رہا ہے تو دوسری طرف پاسداران انقلاب کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ تہران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے ذریعہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسرائیل کے اندر ایسے اہداف ہیں جنہیں کسی بھی حملے کی صورت میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایران نے بندر عباس اور بوشھر سے بحری جہازوں کو نکالنے کی تردید کی۔یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی ذرائع نے اتوار کے اوائل میں کہا تھا کہ ٹارگٹ کردہ اشیا میں ایران کے اندر اہم اقتصادی نظام جیسے تیل اور گیس کی سہولیات شامل ہوسکتی ہیں، متوقع اسرائیلی حملے ایرانی صدارتی کمپلیکس اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے کمپانڈ کے ساتھ ساتھ تہران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ یہ اہداف اسرائیل میں فیصلہ سازوں کی میز پر موجود کچھ آپشنز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ خاص طور پر چونکہ تل ابیب طاقت سے کام کرنے سے پہلے امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی کو ترجیح دیتا ہے۔ چونکہ اسرائیلی ردعمل کے سنگین نتائج کی توقع ہے اور اس کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت ہے۔کچھ دن قبل اسرائیلی حکام نے ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست کا حوالہ دیا جو بڑے اسرائیلی ردعمل کے دائرہ کار میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل ایران میں سٹریٹجک مقامات پر حملہ کر سکتا ہے جن میں سے ایرانی تیل یا حتی کہ جوہری تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہے۔اسرائیلی حکام نے کہ بھی کہا کہ اسرائیلی ردعمل میں جنگی طیاروں کے فضائی حملے اور ایسی خفیہ کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جن میں جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کیا گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ اس مرتبہ ردعمل “بہت زیادہ” ہوگا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...