ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کے میزبان کے طور پر واپس آ رہے ہیں، جہاں انہیں دلہن تلاش کرکے دینے کی بھی پیشکش کردی گئی۔ اس سلسلے میں کلرز ٹی وی کی جانب سے جاری ہونے والے پرومو میں بگ باس 18 شو میں ہندو مذہبی رہنما اور قصہ گو انیرودھاچاریہ، جو کہ پوکی بابا کے نام سے معروف ہیں، نے سلمان خان کو دلہن تلاش کرکے دینے کی پیشکش کردی۔ بگ باس کے نئے سیزن کے دوران خود ساختہ پوکی بابا نے مقابلے کے شرکا کو زندگی کے بارے میں مشورے دینے کی بھی پیشکش کی۔ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور مقابلے میں شریک ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ہی کنٹسٹنٹ کہتے ہیں کہ سیاستدان بہت لالچی ہوتے ہیں اور لالچ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمیں جانیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی شدہ ہیں تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان سے چھوٹے ہیں۔جس پر سلمان کہتے ہیں کہ انکی عمر شادی کرنے کیلئے بہت کم ہے تاہم اس موقع پر پوکی بابا نے سلمان خان کو یقین دلایا کہ جو دلہن میں تلاش کرونگا وہ بھاگے گی نہیں۔اس پر سلمان خان پرمزاح انداز میں کہتے ہیں کہ انہیں تو بھگوڑی ہی چاہیے، جس پر زور دار قہقہہ بلند ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...