اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہوسکتے یہ ملک دشمن ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کراچی ایئرپورٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے سانحے پر غمزدہ ہوں، حملے میں 2 چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے، بزدلانہ واقعے میں ملوث افراد پاکستانی نہیں بلکہ ملک دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی، پاکستان چینی دوستوں کے ہرطرح کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، چین کی قیادت، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد...
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا ایک تاریخی سنگ...
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس...
تحریک انتشار سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی ناکامی اور...
سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی...
کراچی(این این آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز...
پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 59...
کراچی (این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی...