ورلڈ کلچرفیسٹیول ، تھیٹر پلے ‘سوسائیڈ انکارپوریٹڈ’ نے شام کو مزید حسین بنا دیا

0
57

کراچی (این این آئی) مشکل حالات میں امید کا چراغ جلائے ورلڈ کلچر فیسٹیول ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، تھیٹر پلے سوسائیڈ انکارپوریٹڈ میں مقامی فنکاروں نے شام کو مزید حسین بنایا۔آرٹس کونسل کراچی، جیو اور جنگ کے تعاون سے ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار کراچی آرہے ہیں۔38 روزہ میلے کے بارہویں دن آرٹس کونسل کراچی کے جون ایلیاء ہال میں نوجوان محو رقص ہیں، راک اور لوک گیتوں پر آرٹس کونسل کے طلبہ اپنا ٹیلنٹ دکھارہے ہیں، کسی کے ہاتھ میں گٹارہے تو کہیں کورس میں گانے گائے جارہے ہیں۔ایک طرف ثقافتی موسیقی ہے دوسری جانب شرکائ پیروں اور ہاتھوں کو ایک خاص ترتیب میں حرکت دے رہے ہیں، نئی نسل سمجھتی ہے ورلڈ کلچر فیسٹیول نے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔امریکا، اسپین اور آئرلینڈ کے فنکار بھی پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے، روایتی دھنوں پر مغربی تھیٹر اور میوزیکل گروپ نے دھمال ڈالا، تالیاں بجائیں، گٹار کی دلکش دھنیں بجائیں، یوں لگا جیسے مغربی تہذیب نے مشرقی تہذیب کو گلے لگا لیا ہو۔تھیٹر پلے سوسائیڈ انکارپوریٹڈ میں مقامی فنکاروں نے شام کو مزید حسین بنایا، معاشرے کے پریشان حال لوگوں کو بات کرکے دل کی بھڑاس نکالنے کا پیغام دیا۔38 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے 13ویں روز تھیٹر پلے clue حاضرین کی توجہ کا مرکز ہوگا۔