امریکی مرکزی کمان کے سربراہ کا دور اسرائیل، ایران اور لبنان پر بات چیت

0
78

واشنگٹن (این این آئی)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا جو ایران اور لبنان کی طرف سے پیش آنے والے سیکورٹی چیلنجوں پر مرکوز تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بتائے بغیر کہ وہ کب اسرائیل پہنچے، ایک فوجی بیان میں کہا گیاکہ جنرل کوریلا کا دورہ موجودہ سکیورٹی مسائل پر مرکوز تھا جس میں ایران اور شمالی محاذ کو فوقیت دی گئی۔