گلوکاراستادنصرت فتح علی خان کا76واں یوم پیدائش 13اکتوبر کو منایا جائے گا

0
14

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے عظیم گلوکاراستادنصرت فتح علی خان کا76واں یوم پیدائش 13اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداح خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں مرحوم کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا استاد نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔نصرت فتح علی خان برصغر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پورا نہ ہو سکے گا ۔