اسلام آباد(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں برادر ممالک نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو خطے اور اسلامی دنیا کے خوش حال اور پْرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔صدرِ مملکت نے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی۔آصف زرداری نے سعودی عرب کی ویڑن 2030ئ کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا اور سعودی عرب کا ہر مشکل گھڑی میں اکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوش حالی ہمارے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔سعودی وزیرِ سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفرااسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا، ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...