بیجنگ(این این آئی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں تین امریکی فوجی اداروں اور 10 سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین کے تائیوان خطے میں امریکی اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ چند روز قبل امریکہ نے ایک بار پھر چین کے تائیوان کے علاقے کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کیا ہے، جس سے ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں بالخصوص 17 اگست اعلامئے کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت ہے اور اس سے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے قانون کے مطابق ، چین نے اس میں ملوث امریکی فوجی اداروں اور سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔جمعہ کے روز ما ننگ نے زور دے کر کہا کہ تائیوان کی علیحدگی آبنائے تائیوان میں امن سے مطابقت نہیں رکھتی۔ لائی چھنگ ڈے انتظامیہ کا طاقت کے ذریعے وحدت کی مزاحمت کا عمل لازمی ناکام ہو گا ۔ چاہے وہ کتنے ہی ہتھیار خرید لیں، وہ چین کے ناگزیر وحدت کے عمومی تاریخی رجحان کو روک نہیں پائیں گے۔ امریکہ کا طاقت کے ساتھ علیحدگی کی مدد کا پلان تائیوان کو ایک خطرناک صورتحال میں دھکیل دے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...