ملتان (این این آئی)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے کامران غلام کے لیے سابق قومی کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔پاکستانی بیٹر کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والیکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔کامران غلام 118 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔قومی کرکٹر کی ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔بابر نے انسٹاگرام اسٹوری پر کامران غلام کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنچری کے بعد گراؤنڈ پر بیٹھے اللہ پاک کا شکر ادا کررہے ہیں جبکہ انہوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔بابر نے کامران کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کامران، آپ بہت اچھا کھیلے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنا ئے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...