تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دردناک صورتحال سے دوچار کریں گے۔ تاہم جنگ بندی کے مخالف نہیں ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کہی ۔نعیم قاسم نے اپنی ایک ریکارڈ کی گئی تقریر کے دوران کہا کہ اس جاری تصادم اور مسئلے کا حل سیز فائر ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کمزور ہیں اس لیے جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں۔ اگر اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا تو ہم بھی جنگ جاری رکھیں گے۔نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ کسی بالواسطہ کوششوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد شمالی علاقے کے آبادکار واپس اپنے گھروں کو جا سکیں گے اور دوسرے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔نعیم قاسم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حزب اللہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بھی بالکل اسی طرح اسرائیل میں جہاں چاہے کارروائی کر سکتا ہے جس طرح اسرائیل نے لبنان میں کیا ہے۔ اس لیے ابھی مزید لاکھوں اسرائیلی بیگھر ہوں گے۔ بلکہ میں کہوں گا 20 لاکھ سے زیادہ اسرائیلیوں کو خطرے میں رہنا ہوگا۔ ہم کسی بھی وقت، کسی بھی گھڑی اور کسی بھی دن حملہ کر سکتے ہیں ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...