لاہور(این این آئی): ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں بدترین کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والی خواتین کرکٹ ٹیم دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سفر گروپ مقابلوں میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا، ویمن کرکٹ ٹیم نے گروپ مقابلوں میں مسلسل تین میچ ہارے۔ویمن ٹیم نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئی، گروپ مقابلوں میں ویمن کرکٹ ٹیم واحد میچ سری لنکا کے خلاف جیت سکی۔لاہور پہنچے والی کھلاڑیوں میں منیبہ، گل فیروزہ، ڈایانا بیگ شامل ہیں ارم، ندا ڈار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبیٰ حسن بھی لاہور پہنچیں۔یاد رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ا?خری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔یو اے ای میں کھیلے جا رہے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے ا?خری راو?نڈ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کو 54 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔میچ میں پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فیلڈرز کی جانب سے کئی کیچز ڈراپ کیے جانے کے باوجود نیوزی لینڈ کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر صرف 110 رنز تک محدود کر دیا تھا، تاہم گرین شرٹس بیٹرز نے اپنی بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور مکمل 20 اوورز بھی کھیل سکیں۔ پوری ٹیم 11.4 اوورز میں صرف 56 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...