ممبئی (این این آئی)اداکارہ جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جب کہ فلم سازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟ اس سوال پر ذہن میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا یا ایشوریہ رائے بچن کے نامآتے ہیں لیکن یہ نام بالکل غلط ہیں۔ ایک 56 سالہ حسینہ نے تمام بڑی کمائی کرنے والی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک فلم کے لیے 4 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ہورون رچ لسٹ 2024 میں 90 کی دہائی کی اس اداکارہ کا نام جوہی چاولہ ہے، یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کوئی بھی بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی دولت کے قریب بھی نہیں ہے۔ ہورون رچ لسٹ 2024کے مطابق جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی کل دولت تقریباً ایک کھرب52ارب روپے( 4600 کروڑ بھارتی روپے) ہے۔اداکارہ جوہی چاولہ کیآمدنی کا بڑا حصہ کاروبار سیآتا ہے، ریڈ چلیز گروپ میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ جوہی چاولہآئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک ہیں، ان کے شوہر کروڑ پتی بزنس مین جے مہتا ہیں۔جوہی چاولہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اداکارہ رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہیں، جوہی چاولہ کیآخری ہٹ فلم 2009 میں’لک بائی چانس’ تھی۔ اس فلم کو بنانے میں 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جب کہ فلم نے 29 کروڑ روپے کمائے تھے، اس کے بعد بھی جوہی چاولہ کئی فلموں میں نظرآئیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ایشوریا رائے کا نام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اداکارہ کے پاس28 ارب روپے کے اثاثے ہیں۔پریانکا چوپڑا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی کل جائیداد کی مالیت 21 ارب47کروڑ روپے ہے۔
مقبول خبریں
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...
لڑکوں کی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات بھی تعلقات ٹوٹنے کا ایک سبب...
کراچی (این این آئی)معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے...
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...