ممبئی (این این آئی)مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما تمام میزبانوں کو پیچھے چھوڑ کر مہنگے ترین میزبان بن گئے۔کپل شرما نے 2013 میں” کامیڈی نائٹس ود کپل’ سے اپنے شو کاآغاز کیا جس کے بعد وہ 2016 سے 2023 تک”دی کپل شرما شو” سے عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے۔اس کامیڈی پروگرام میں بالی وڈ کے ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کیلئیآتے ہیں جہاں ان سے مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ کچھ کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں جو فی قسط کروڑوں روپے کماتے ہیں۔منی کنٹرول کے مطابق کپل شرما شو کا فی قسط 5 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی کلآمدنی بھی 300 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما ممبئی کے علاقے اندھیری میں 15 کروڑ کے فلیٹ میں رہتے ہیں، ان کی ملکیت میں 25 کروڑ کا فارم ہاؤس بھی ہے، اس کے علاوہ وینٹی وین سمیت 5.5 کروڑ کی 3 مہنگی گاڑیاں بھی کامیڈین کے زیر استعمال ہیں۔دوسری جانب کامیڈین سنیل گروور شو سے فی قسط 25 لاکھ روپے کماتے ہیں۔واضح رہے کہ کپل شرما نے نیٹ فلیکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جہاں وہ ‘ دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے نام سے لوگوں کو ہنسا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...