اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا عمران خان کو جیل سے رہا کرانے کی کوشش کرنا سیاست نہیں ہے۔نجی ٹی وہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ صرف فواد چوہدری ہی نہیں بلکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو ایک منظر پروپیگنڈے کے تحت موجودہ پارٹی لیڈر شپ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ لوگوں کی یادداشت اتنی پرانی نہیں ہے۔ نو مئی کے بعد کیا ہوا، کون کس کو چھوڑ کر کس پارٹی میں چلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیڈر ایک ہی ہے اور اس کا نام عمران خان ہے، باقی سب کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اگر کوئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھائے گا تو عمران خان اس کو تبدیل کردیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بطور اہلیہ اگر بشریٰ بی بی اپنے خاوند کو جیل سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سیاست کر رہی ہیں۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے 26ویں ترمیم میں ‘چولیں ماری ہیں’، اور ‘کسی پاگل آدمی سے لکھوائی ہیں جس نے قانون کی حساسیت نہیں دیکھی۔’ ہم ہر صورت میں 27ویں ترمیم کی مخالفت اور اسے روکنے کی کوشش کریں گے۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...