واشنگٹن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نجی دورے پر لندن سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف واشنگٹن ڈی سی میں دو دن قیام کے بعد نیو یارک جائیں گے۔امریکا میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف مقامی مسلم لیگ کارکنان سے ملیں گے۔نواز شریف امریکا میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئیں گے، پھر انہیں مریم نواز لندن میں جوائن کریں گی، جس کے بعد مریم اور نواز شریف یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے بذریعہ دبئی لندن گئے تھے۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...