سعودی ولی عہد سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں

0
24

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سیریاض میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم، بھوٹان کے بادشاہ، سینیگال کے صدر، باسیر دیو مائی اور ویتنام کے وزیراعظم فام منہ چن نے ملاقات کی ۔عرب میڈیاکے مطابق اردن کے ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک اورعوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔سینیگال کے صدر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ویتنام کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پرسعودی وزرا اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔