لاہور(این این آئی) اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اب انہوں نے اپنے لمبے، گھنے بالوں کا راز بھی بتا دیا ہے۔حال ہی میں نعیمہ بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے لمبے بالوں کا راز پوچھا۔اس پر نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینے، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی دیکھ بھال بھی بال لمبے اور گھنے ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بال کٹوادیں گی؟ اس کے جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان کیلئے تھوڑے سے بال کٹوا سکتی ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے بہت مسائل ہیں، سٹائلنگ کی وجہ سے بال کاٹنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...