کراچی (این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ماہرہ خان نے ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نے اداکارہ سے ہمایوں سعید، شاہ رخ خان، فہد مصطفیٰ اور عاطف اسلم کے حوالے سے پوچھا جس پر ماہرہ نے کہا کہ شاہ رخ ایک سپر اسٹار ہیں لیکن وہ ہمیشہ آپ کو خاص محسوس کریں گے، اگر وہ کال یا میسج پر مصروف ہیں تو وہ آپ سے بات کرنے کو یقینی بنائیں گے، یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں۔ماہرہ نے ہمایوں سعید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں بچہ قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت نفیس شخص ہیں اور وہ دل سے بچے کی طرح ہیں۔اداکارہ نے فہد مصطفیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اداکار میں مزاح کی خشک حس ہے، وہ بریٹش حس مزاح رکھتے ہیں جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ماہرہ خان نے ساتھی اداکار عاطف اسلم کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ان کے ساتھ بہت روحانی تعلق رکھتی ہیں، ہم دونوں کی زیادہ بات نہیں ہوتی لیکن جب بھی عاطف بات کریں گے تو وہ اندرونی سکون اور خیریت کے بارے میں پوچھیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...