واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اہلیہ مشل اوباما مبینہ طور پر اپنی بیٹیوں کی کچھ عادتوں کی وجہ سے کافی فکر مند ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر اور خاتون اول اپنی بیٹیوں کے لاس اینجلس میں رہنے سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔باراک اوباما کی بیٹیاں مالیا اور ساشا لاس اینجلس میں رہتی ہیں، اس لیے دونوں ہی بہت زیادہ خرچہ کرنے کی عادی ہیں۔اس حوالے سے ایک اندرونی ذرائع نے بتایا کہ مالیا اور ساشا رات کا کھانا زیادہ تر مہنگے ترین ریسٹورینٹس میں کھاتی ہیں، بیورلی ہلز اور ویسٹ ہالی ووڈ سے ڈیزائنر کپڑوں کی خریداری کرتی ہیں اور ہزاروں ڈالرز اسپاز اور سیلونز میں خرچ کرتی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے اخراجات اب باراک اور مشل اوباما کی شکایات کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...