اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ جولائی میں 458 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے جب کہ اس سلسلے میں ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے لیے 443 ارب روپے محصولات کا ہدف رکھا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں اکٹھے ہونے والے محصولات میں اضافہ 10 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے 67 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے۔رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال 34 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جب کہ گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔دوسری جانب فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2022ـ23 کے لیے مقرر کردہ 7 ہزار 470 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق نادرا سے زیادہ اخراجات والے مزید ساڑھے 3ہزار افراد کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اور پوائنٹ آف سیل سسٹم سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے غیر ملکی دوروں، مہنگی گاڑیوں، جائداد کی خریداری کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے آڈٹ سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...