ٰلاہور (این این آئی)پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور ہدایتکار سید نور اور دیگر فنکاروں نے اپنی سرکاری اعزازات حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات صرف دیوار کی زینت بن کر رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت فنکاروں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی، نہ ٹرین میں آدھی ٹکٹ پر سفر کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی ہوائی سفر میں کوئی رعایت دی جاتی ہے۔یہ اعلان اداکارہ میرا کی رہائشگاہ پر منعقدہ عشایئے کے دوران کیا گیا، جو پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ عشائیے میں نامور فلمی شخصیات جیسے کہ شہزاد رفیق، مسعود بٹ، صفدر ملک، معمر رانا، لیلی علی اور گلوکار وارث بیگ نے بھی شرکت کی۔ سید نور کے اعلان پر تقریب میں موجود تمام شخصیات نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کی حمایت کی۔معمر رانا نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لوگ ہمیں فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہمیں آپ نے دیا کیا ہے؟ اداکارہ میرا نے کہا کہ اگر وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی اصل کہانی سنائیں گی تو وہ جذباتی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل اور آنسو اس انڈسٹری سے جڑے ہیں، جس کی کہانی ایک پل میں نہیں سنائی جا سکتی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
توہین عدالت کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے منگل کو ملاقات کرانے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے پارٹی لیڈرز...
کارکنان کے پاس جھنڈے تھے لیکن ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا، بابر...
راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دکھائے...
ٹرمپ کے ساتھ رابطے بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، روسی صدر
ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے نئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے...
ٹرمپ کی جیت کے بعدجنگیں روکنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ ان کی نئی انتظامیہ غزہ کی...