گلگت(این این آئی)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مجرموں اور فرقہ وارانہ انتشار کو فروغ دینے والوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے، حکومت ان جرائم پیشہ عناصر کی تلاش جاری رکھے گی،جو شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور تمام غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا جائے گا۔ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کوئی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، کمانڈر ایف سی این اے، انسپکٹر جنرل آف پولیس، ہوم سیکرٹری، ایم آئی کے نمائندے، آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمیٹی کو گلگت میں حالیہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد کی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈان میں گزشتہ شب 45 شرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور مزید کریک ڈائون جاری ہے۔کمیٹی کو یہ بھی بریفنگ دی گئی کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی اور زخمیوں کو تین لاکھ روپے دیے جائیں گے اس کے علاوہ تمام طبی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ایپکس کمیٹی نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تعیناتی کا جائزہ لیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اضافی تعیناتی ہوگی اور تمام انتظامیہ کے اہلکار اور سرکاری اہلکار شہر کے اندر اور شہر سے باہر سٹیک ہولڈرز تک پہنچیں گے اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ خطے میں امن و امان برقرار رہے۔ کمیٹی نے تمام فرقوں کے سرکردہ علمائے کرام کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مجرموں اور فرقہ وارانہ انتشار کو فروغ دینے والوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...