سی پیک بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے لیے نیک شگون ہوگا، مشاہد حسین سید

0
303

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے لیے نیک شگون ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے تحت گوادر اور بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری سے متعلق حقائق پر روشنی ڈالنے کے لیینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام ڈیولپمنٹ آف بلوچستان انڈر سی پیک کے موضوع پر ویبینار سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان کوہمیشہ فوج کے زیر انتظام سکیورٹی کے نقطہ نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے لیکن سی پیک کی وجہ سے اسلام آباد کے پالیسی ساز اب اس خطے کو اقتصادی نقطہ نظر سے اہمیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بلوچستان کی خوشحالی اور سی پیک دونوں کا انحصار گوادر پر ہے اور یہ علاقائی رابطوں کے مرکز میں جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطی سے جوڑ دے گا۔