کراچی (این این آئی)پاکستان میں انڈونیشین فلموں کے بعد اب بنگلادیش سے بھی فلمیں درآمد کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس سال دو بنگلادیشی فلمیں پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔اپریل میں ہارر فلم مونا: جن 2 اور نومبر میں ایکشن بلاک بسٹر فلم طوفان ریلیز کی گئیں۔مونا جن 2 بنگلا زبان میں انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ اپریل میں ریلیز کی گئی تھی لیکن کیا یہ بھی گزشتہ سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی انڈونیشن ہارر فلم کی طرح کامیاب رہی؟تو ایسا بالکل نہیں ہے۔کراچی کے ایک نجی سنیما ہال کے جنرل منیجر مرزا سعد بیگ نے جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ بنگلا دیشی ہارر فلم مونا جن 2 کوئی خاص بزنس نہ کرسکی اور باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔اگر آپ اسے زبان کی وجہ سمجھ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ اس سے قبل سجین نے انڈونیشین زبان میں ہونے کے باوجود پاکستان بھر میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس ابتدائی ہفتوں میں کرلیا تھا جو کہ پاکستانی سینما کے سخت دنوں میں مثل بہار ثابت ہوا۔جہاں تک طوفان کی بات ہے تو یہ ایورریڈی پکچرز کے تعاون سے پہلی جبکہ پاکستان بھر میں اس سال ریلیز کی جانے والی دوسری بنگلا دیشی فلم ہے۔ البتہ بزنس کے اعتبار سے یہ پہلی بنگلا دیشی بلاک بسٹر فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز کی گئی ہے۔اس فلم کو پاکستانی سنیما گھروں تک رسائی کس طرح ملی اور اب تک طوفان نے باکس آفس پر کتنا بزنس کیا ہے؟اس بارے میں ایور ریڈر پکچرز کے فلم منیجر احمد رضا نے جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ ‘طوفان’ کو پاکستانی سنیما تک لانے کا خیال ستیش آنند، ایور ریڈی پکچرز کے روح رواں کا تھا، انہوں نے بنگلادیشی پروڈیوسر سے فلم کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کا خیال ظاہر کیا، جس پر انہوں نے خوش ہوکر طوفان کو پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...