کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے بارے میں اپنا ارادہ بتا دیا۔ہانیہ عامر آج کل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوران مداحوں نے اداکارہ سے ان کے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بے دلی سے کہا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی کچھ بھی خفیہ نہیں رکھوں گی۔اداکارہ نے ایک اور سوال پر کہا کہ سرحدیں لوگوں کو الگ نہیں کر سکتیں، جب آپ کسی کو اپنے دل کی گہرائی سے پیار کرتے ہیں تو کوئی بھی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں سے ملنے بیرونِ ممالک بھی گئی ہوں، اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ڈب اسمیش سے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور پھر فلم ‘جانان’ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...