لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل سنٹرل کورٹ میں جمع کرائی گئیرپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200 کنال سے زائد اراضی ہے اور ان کے مختلف بینکوں میں 29 اکائونٹس موجود ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بینک اکائونٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں اور ان کے 13 کمپنیوں میں 19کروڑ سے زائد کے شیئرز ہیں۔سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، سپیشل سینٹرل کورٹ سلیمان شہباز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...